سوری؍مغربی بنگال، 18؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )بیربھوم ضلع کے لابھ پور میں کچے مکان میں جمع کر کے رکھے گئے دیسی بموں میں سے ایک میں مشتبہ طور سے ہوئے ایک دھماکے میں آج ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ آج صبح لابھ پور پولیس تھانہ کے تحت سیکام پور -شانتی پارہ میں ایک دھماکے کے بعد ایک خاتون کی لاش اس کے مکان سے برآمد کی گئی ۔اس دھماکے سے اس مکان کی دیواریں منہدم ہو گئیں ہیں ، ۔مکان مالک اور متوفیہ کا شوہر لاپتہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آگے کی تحقیقات سے دھماکے کی اصل وجہ کا پتہ چلے گا۔پولیس اور بم ڈسپوزل دستہ کے عملے نے جائے حادثہ کی چھان بین کی ہے ۔